Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔17 ویں بوسٹن کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کا اختتام

۔17 ویں بوسٹن کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کا اختتام

حیدرآباد 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) 17 ویں بوسٹن کپ ( ڈے نائیٹ کرکٹ ٹورنمنٹ ) برائے انڈر12 ‘ انڈر 14 اور انڈر 16 کا آج اختتام عمل میں آیا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جوائنٹ کمشنر پولیس ٹی مرلی کرشنا نے شرکت کی ۔ سکریٹری سوپر کیاٹ مومن پٹیل مہمان اعزازی تھے ۔ اس موقع پرمسٹر مرلی کرشنا نے ٹورنمنٹ کے آرگنائزرس و اسپانسرس کی ستائش کی جو گذشتہ 17 سال سے اس ٹورنمنٹ کا بہترین انداز میں انعقاد عمل میں لا رہے ہیں۔ مومن پٹیل نے بھی ٹورنمنٹ کی ستائش کی اور آرگنائزرس کا شکریہ ادا کیا ۔ اختتامی تقریب میںونرس ‘ رنرس اپ اور مین آف دی میچ کے علاوہ مین آف دی سیریز ‘ بہترین بلے باز ‘ بہترین بولر کیلئے انعامات دئے گئے ۔ انڈر 12 میں رنرس براڈمین سی سی اور ونرس سوپر کیاٹس سی سی رہی جبکہ انڈر 14 میں سجاتا اسکول معین آباد رنر اپ اور جوبلی اسٹار اسکول ونرس رہے جبکہ انڈر 16 میں ایس سی ایف بلیوز ونرس اور سوپر کیاٹس رنر اپ رہے ۔ اسپورٹس کوچنگ فاونڈیشن کے بانی کے سائی بابا نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ کرسپانڈنٹ بوسٹن اسکول کالا پتھر محمد شاکر احمد نے صدارت کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT