Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ۔173 گائیوں کی موت ۔ چھتیس گڑھ میں 9 عہدیدار معطل

۔173 گائیوں کی موت ۔ چھتیس گڑھ میں 9 عہدیدار معطل

رائے پور 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ میں ایک ہفتے کے دوران تین شیلٹرس میں تقریبا 173 گائیوں کی موت کے الزامات کے دوران جملہ 9 عہدیداروں کو معطل کردیا گیا ہے جن میںچھتیس گڑھ محکمہ افزائش مویشیان کے دو ڈائرکٹرس بھی شامل ہیں۔ ان میں سے ایک شیلٹر مقامی بی جے پی کا ایک لیڈر چلاتا ہے ۔ چھتیس گڑھ ریاستی گئو سیوا آیوگ کے صدر نشین بشیشور پٹیل نے آج ادعا کیا کہ راج پور گاوں کے شگون گاؤ شالہ میں 52 گائیں مری ہیں ۔ اس کے علاوہ 106 گائیں پھول چند گاؤ شالہ میں اور 15 میوری گاؤ شالہ میں مری ہیں۔ پٹیل نے ادعا کیا کہ ایک ہفتے کے دوران تین گاؤ شالاؤں میں 173 گائیں مری ہیں۔ یہ گاؤ شالائیں درگ اور بیمے تارا اضلاع میں واقع ہیں۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان واقعات کا نوٹ لیتے ہوئے ریاستی زراعت و افزائش مویشیان کے وزیر برج موہن اگروال نے نو عہدیداروں کو فرائض منصبی سے لاپرواہی برتنے پر معطل کردیا ہے۔
ان میں دو ڈائرکٹرس بھی شامل ہیں۔ وزیر موصوف اسرائیل کے ایک سرکاری دورہ پر ہیں اور انہوں نے افزائش مویشیان کے ڈائرکٹر ایس کے پانڈے سے 19 اگسٹ کو ان واقعات پر ایک رپورٹ طلب کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT