Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / ۔18 کیلوگرام چاندی ، 1.98 لاکھ روپئے ضبط

۔18 کیلوگرام چاندی ، 1.98 لاکھ روپئے ضبط

متھورا۔18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً 18 کیلوگرام چاندی اور 1.98 لاکھ روپئے نقد رقم دو کاروں سے تلاشی مہم کے دوران ضبط کرلی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انچارج فلائنگ اسکاڈ رویندر کمار نے کل دو پہر اس کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد یو پی میں جہاں انتخابات مقرر ہیں، 50 ہزار سے زیادہ روپئے نقد رقم ساتھ رکھنا الیکشن کمیشن کے نامزد کردہ فلائنگ اسکاڈ کی تلاشی مہم کے دوران دریافت ہونے پر ضبط کیا جاسکتا ہے۔ ایک شخص جو اس سلسلہ میں دستاویزات پیش کرسکے اس سے مستثنیٰ ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT