Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔19 سالہ گولڈ میڈلسٹ یولیا کی سبکدوشی

۔19 سالہ گولڈ میڈلسٹ یولیا کی سبکدوشی

ماسکو۔31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) روسی اولمپک گولڈ میڈلسٹ یولیا لپنٹسکایا نے 19سال کی عمر میں ہی سبکدوشی کا فیصلہ کرلیا۔ وہ مسلسل بھوک لگنے کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث اپنا علاج کروا رہی ہیں لہٰذا وہ آئندہ سال پیونگ چنگ گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع نہیں کر سکیں گی۔ ایتھلیٹ کی والدہ ڈینیئلا نے کہا کہ یولیا نے علاج کیلئے یورپ سے واپسی کے بعد اپریل میں نیشنل فیگر اسکیٹنگ فیڈریشن( این ایف ایس ایف ) کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔ این ایف ایس ایف کے سربراہ الیگزینڈر گروشکووف نے کہا ہے کہ انہیں یولیا نے کوئی اطلاع نہیں دی جو بدستور قابل غور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT