Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / ۔1998 ء کے ممبئی دھماکے معاملہ کی تعطیلات کے بعد سماعت

۔1998 ء کے ممبئی دھماکے معاملہ کی تعطیلات کے بعد سماعت

ممبئی20اپریل(سیاست ڈاٹ کام )  1998ء میں ممبئی کی ’لائف لائن‘ کہی جانے والی لوکل ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنوں پر ہوئے بم دھماکوں کے الزامات کے تحت ذیلی عدالت سمیت بامبے ہائی کورٹ سے مجرم قرار دیئے  گئے پانچ مسلم نوجوانوں کی ان کی سزاؤں کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل کی گئی اپیل کی سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد ہوگی کیونکہ تنگی وقت کی وجہ سے سپریم کورٹ نے دفاعی وکلاء سے معذرت کرلی ، یہ اطلاع آ ج یہاں ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹرا (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے اخبار نویسیوں کو دی ۔
مایاوتی نے بی ایس پی میں کی بڑی تبدیلی
لکھنؤ20اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کے لئے بڑی تبدیلی کی ہے ۔پارٹی نے تمام بلدیاتی اداروں کے انتخابات لڑنے کی منشا چھوڑ دی تھی ،لیکن اب ارادہ بدلتے ہوئے اتر پردیش میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات لڑنے کے فیصلے کے ساتھ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں سیکولر پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرنے کی تجویز پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مایاوتی نے 14 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات کے لئے عظیم اتحادمیں شامل ہوسکتی ہیں، لیکن اب انہوں نے اپنے اعلان سے پیچھے ہٹتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کو اتحاد سے ہمیشہ نقصان ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT