Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ۔2خواتین کی باہمی محبت کا عبرتناک انجام ایک کمسن لڑکی اور ساس کے قتل کا الزام ثابت

۔2خواتین کی باہمی محبت کا عبرتناک انجام ایک کمسن لڑکی اور ساس کے قتل کا الزام ثابت

تروننتھا پورم۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مقامی عدالت نے آج ایک آئی ٹی پروفیشنل اور اس کی خاتون ساتھی و معشوقہ ( ہم جنس پرست ) کو ان کی 3سالہ لڑکی ( دختر اول الذکر ) اور ساس کے قتل اور شوہر کے قتل کی کوشش کے الزام میں مجرم قرار دیا ہے۔ جبکہ یہ گھناؤنا واقعہ 16اپریل 2014کو پیش آیا تھا۔ سزا کی نوعیت ( حجم ) کا اعلان بعد ازاں کیا جائیگا۔ نیتومیتھیو اور انوشا نتی یہاں ایک ٹیکنو پارک میں واقع ایک آئی ٹی کمپنی میں برسر کار ہیں۔ پرنسپال سیشن جج وی سشیرسی نے دونوںکو قصوروار پایا۔ استغاثہ کے بموجب اصل ملزہ نیتو میتھیو نے اپنی سہیلی انوشانتی کی دختر سواسیتکا اور ساس اومنا ( 60سال ) کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا اور اس کے شوہر راجیش کے قتل کی بھی کوشش کی لیکن وہ زخموں کے ساتھ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کیس میں 40گواہوں پر جرح، 85 دستاویزای ثبوت پیش کئے گئے۔ سرکاری وکیل ونیت کمار نے بتایا کہ یہ ایک شاذ و نادر کیس ہے ملزمین کو اعظم ترین سزا دی جانی چاہیئے۔ علاوہ ازیں ملزمہ کے لیپ ٹاپ ضبط شدہ ویڈیو کلیپنگ کو بھی عدالت نے بطور ثبوت قبول کرلیا ہے۔ جبکہ اصل ملزمہ نے دوہرے قتل کا ارتکاب کرنے کے بعد جائے وقوعہ پر تقریباً دیڑھ گھنٹہ تک راجیش کا انتظار کرتی رہی اور جیسے ہی وہ مکان میں داخل ہوا تو اچانک حملہ کردیا گیا جبکہ وہ کسی طرح بچ نکل گیا اور پڑوسیوں کو اس کی اطلاع دی جس کے باعث میتھیو کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے خون آلودہ ملبوسات اور ہتھیاروں کو ضبط کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT