Friday , November 16 2018
Home / ہندوستان / ۔2لاکھ کروڑ روپئے مالیتی ہند۔ روس سودے پر دوبارہ غور

۔2لاکھ کروڑ روپئے مالیتی ہند۔ روس سودے پر دوبارہ غور

نئی دہلی ۔ 8جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے روس کو مشترکہ طور پر پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کی تعمیر کے سلسلہ میں کئے ہوئے دو لاکھ کروڑ روپئے مالیتی معاہدہ پر اپنی تشویش سے واقف کرواچکا ہے ۔ تاہم ہندوستانی عہدیداروں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صرف انتہائی پُرعزم پراجکٹ کے بارے میں سودے بازی ہنوز جاری ہیں ۔ ہندوستان نے قبل ازیں اس معاہدہ کی تجویز کو بالائے طاق رکھ دیا تھا لیکن وہ اس پر ازسرنو غور کررہا ہے ۔ 2007ء میں دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ طئے پایا تھا ۔ ذرائع کے بموجب پراجکٹ کی لاگت کا اندازہ تقریباً 30ارب امریکی ڈالر یا دو لاکھ کروڑ روپئے لگایا گیا ہے ۔ ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار نے جو سودے بازی میں مصروف ہیں کہا کہ ہمارا موقف اس پراجکٹ کے مختلف پہلوؤں بشمول لاگت کے سلسلہ میں روس کو مطلع کئے جاچکا ہے اور روس کے ساتھ پراجکٹ کی لاگت کے سلسلہ میں سودے بازی جاری ہے ۔ ڈسمبر 2010ء میں ہندوستان نے 295ملین امریکی ڈالر ادا کرنے سے اتفاق کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT