Monday , October 15 2018
Home / شہر کی خبریں / ۔2 جی اسکام کو کلین چٹ کا خیرمقدم

۔2 جی اسکام کو کلین چٹ کا خیرمقدم

وزیر اعظم کو کانگریس سے معذرت خواہی کرنے پر زور ، محمد علی شبیر
حیدرآباد /21 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے 2G اسکام کو کلین چٹ دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر کانگریس سے معذرت خواہی کرنے کا وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا اور ہمت ہے تو بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے فرزند کے خلاف اور رائل اسکام کی سی بی آئی تحقیقات کرانے کا مرکزی حکومت کو چیالنج کیا ۔ آج گاندھی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ 2G اسکام کے خلاف بی جے پی اور اس کی محاذی تنظیموں نے سارے ملک میں کانگریس کے خلاف جھوٹی مہم چلاتے ہوئے 1.70 لاکھ کروڑ کا گھوٹالا کرنے کا الزام عائد کیا ۔ یو پی اے کی صدرنشین سونیا گاندھی کی ہدایت پر اس وقت کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے سی بی آئی تحقیقات کا اعلان کیا 6 سال تک تحقیقات کرنے والی سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے آج صدر ڈی ایم کے کی دختر کنی موزی اور سابق مرکزی وزیر اے راجہ کو کلین چٹ دے دیا ہے ۔ جس کا وہ خیرمقدم کرتے ہیں اور کانگریس کے خلاف جھوٹی تحریک چلانے پر وزیر اعظم کو کانگریس سے معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بے داغ وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اپنی حکومت کے خلاف الزام عائد ہونے والے الزام کی سی بی آئی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے یو پی اے حکومت کی شفافیت کو ثابت کیا ہے ۔ جبکہ این ڈی اے اور بی جے پی ریاستوں کے اقتدار بالخصوص امیت شاہ کے فرزند جئے شاہ کی فرضی کمپنیوں کے اسکام ہتھیاروں کی سودے بازی مدھیہ پردیش اور مہاراشٹرا میں پیش آئے اسکامس کی سی بی آئی تحقیقات کراتے ہوئے مودی سچائی کا سامنا کریں ۔ جس میں اڈانی ، ریلائینس اور وجئے مالیا کی بدعنوانیوں کو بھی شامل کیا جائے ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس ملک کو لوٹنے والی نہیں بلکہ قربانیاں دینے والی جماعت ہے ، قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل نے عالمی تلگو کانفرنس کو ’’ کھیل ختم پیسہ ہضم ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری مصارف سے انعقاد کی گئی کانفرنس میں صرف باپ بیٹے کے سی آر اور کے ٹی آر کی تعریف کے پل باندھے گئے ہیں ۔ وہ اور کانگریس پارٹی تلگو زبان کے خلاف نہیں ہے ۔ تلگو ریاست کی سرکاری زبان ہے ۔ تلگو پڑھنے والے طلبہ کو رعایتیں دینے کا اعلان کیا جانا چاہئے ۔ مکمل سہولتیں دی جائے ۔ اس کے بجائے حکومت اور چیف منسٹر کی تشہیری مہم چلائی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT