Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / ۔20 لاکھ قطعی جی ایس ٹی ریٹرنس کا ادخال باقی

۔20 لاکھ قطعی جی ایس ٹی ریٹرنس کا ادخال باقی

بنگلورو۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جی ایس ٹی کے پہلے مہینہ سے متعلق قطعی ریٹرنس داخل کرنے کی مہلت ختم ہونے جارہی ہے اور سشیل مودی زیرقیادت وزراء گروپ نے آئی ٹی کے کلیدی ادارہ جی ایس ٹی این سے کہا ہیکہ 20 لاکھ بزنس اور کاروباروں کو پیامات بطور یاد دہانی بھیجے جائیں جنہیں ٹیکس فارمس کا ادخال ہنوز کرنا ہے۔ اپنی دوسری میٹنگ میں وزراء گروپ (جی او ایم) نے جی ایس ٹی ۔ نیٹ ورک سے کہا کہ آخری ایام اور چند گھنٹوں میں داخل کئے جانے والوں میں قطعی ریٹرنس سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔ GSTR-1 فام میں جولائی کیلئے قطعی سیلز ریٹرنس داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 اکٹوبر ہے جبکہ GSTR-2 میں خریداری سے متعلق ریٹرنس کو اپ لوڈ کرنے کیلئے آخری تاریخ 31 اکٹوبر مقرر کی گئی ہے۔ قطعی GSTR-3 جو ابتدائی دو ریٹرنس کے ساتھ مطابقت میں ہو، 10 نومبر تک داخل کردینا ہوگا۔ جی او ایم چیرمین اور بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر سشیل مودی نے کہا کہ ابھی تک 33 لاکھ کاروباروں کے سلسلہ میں GSTR-1 برائے جولائی داخل کیا ہے اور 53 لاکھ بزنس والوں نے ابتدائی GSTR-3B ریٹرنس پیش کردیا ہے۔ اس طرح آئندہ 6 یوم میں زائد از 20 لاکھ ریٹرنس وصول شدنی ہے۔

TOPPOPULARRECENT