Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / ۔200تارکین وطن کی امریکی شہریوں کی حیثیت سے حلف برداری

۔200تارکین وطن کی امریکی شہریوں کی حیثیت سے حلف برداری

بوسٹن ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بوسٹن کی جان ایف کینیڈی پریسیڈنشیل لائبریری اینڈ میوزیم میں تقریبا 200 تارکین وطن کو امریکہ کے نئے شہریوں کی حیثیت سے حلف دلوایا گیا ۔ مساچیوسیٹس یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ جج ڈینس سیلر آج اس تقریب حلف برداری کی صدارت کریں گے ۔ بعد ازاں لائبریری کی جانب سے وہاں موجود تمام افراد کو سابق صدر جان ایف کینیڈی کے افتتاحی خطاب کا یادگار ایڈیشن پیش کیا جائے گا ۔ جان ایف کینیڈی امریکہ کے 35 ویں صدر اور ملک کے پہلے آئرش ۔ کیتھولک کمانڈرانچیف تھے ۔ کینیڈی کے آباء و اجداد آئرلینڈ سے امریکہ منتقل ہوگئے تھے ۔ اس تقریب کو یو ایس ڈپارٹمنٹ آف جسٹس اینڈ یو ایس سٹیزن شپ اینڈ ایمیگریشن سروسیس کی نگرانی میں ترتیب دیا گیا ہے ۔۔

شام اور دہشت گردی پرٹرمپ۔ میکرون بات چیت
واشنگٹن۔ 12جولائی (سیاست ڈاٹ کام)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس ہفتے کے آخر میں فرانس کا دورہ کریں گے جہاں وہ صدر ایمونویئل میکرون کے ساتھ شام اور دہشت گردی کے خاتمہ پر تبادلہ خیال کریں گے ۔وائٹ ہاؤس نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ فرانس نے ٹرمپ کو اپنے یہاں 14 جولائی کے یوم باسیل کے موقع پر تقریبات میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا ہے ۔اپنے دورے کے دوران ٹرمپ اپنے ہم منصب میکرون کے ساتھ دو طرفہ امور پر بات چیت کے علاوہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT