Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / ۔200 روپئے کے نئے نوٹوں کی آج اجرائی

۔200 روپئے کے نئے نوٹوں کی آج اجرائی

نئی دہلی24 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) دو سو روپے کے نوٹوں کے تعلق سے عوام کا تجسس کل ختم ہو جائے گا۔ ریزرو بینک آف انڈیا جمعہ کو اسے جاری کریگا۔ریزرو بینک نے اس اطلاع کے ساتھ نئے نوٹ کی ایک تصویر جاری کی ہے ۔ حکومت نے کل بتایا تھا کہ 200 روپے کے نوٹ جاری کئے جائیں گے ۔گزشتہ سال8 نومبر کو نوٹ بندی کے بعد، حکومت نے پانچ سو اور ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کا چلن بند کر دیاتھا۔اس کے بعد ہزار روپے کے نوٹ جاری نہیں کئے گئے اوردو ہزار کا نوٹ جاری کیا گیا۔فی الحال، ایک، دو، پانچ، دس، بیس، پچاس، سو، پانچ سو اور دو ہزار کے نوٹ گردش میں ہیں۔ یہ پہلی بار ہوگا جب200 / روپے کے نوٹوں کا چلن ہوگا ۔ سو اور پانچ سو کے درمیان دوسو کا نوٹ لانا حکومت کا نیا منصوبہ ہے ۔نئے نوٹ کی خاصیت یہ ہے کہ مہاتما گاندھی کی تصویر وسط میں ہوگی۔ اس میں دیوناگری میں دو سوروپئے لکھا ہوگا۔’آر بی آئی’، ‘بھارت’، ‘انڈیا’ اور ‘200’ چھوٹے حروف میں لکھا ہو گا۔باریکی سے دیکھنے پر ایک سایہ نظر آئیگا جس پر 200 لکھا ہوگا۔سیکورٹی پٹی میں ‘بھارت’ اور ‘آر بی آئی’ لکھا ہوگا۔نوٹ کو ہلانے پر اس کا کا رنگ سبز سے نیلا نظر آئے گا۔ مہاتما گاندھی کی تصویر کے دائیں کنارے پر گارنٹی کلاز،وعدہ کلاز کے ساتھ ریزروبینک کے گورنر کا دستخط ریزرو بینک کا لوگو ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT