Friday , June 22 2018
Home / Top Stories / ۔2000روپئے کے نوٹوںکا چلن روکنے کا امکان

۔2000روپئے کے نوٹوںکا چلن روکنے کا امکان

نئی دہلی ۔ 21ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ریزرو بینک آف انڈیا 2000روپئے کے نوٹوں کا چلن روک سکتا ہے یا اعلیٰ قدر کی اس کرنسی کی طباعت کو موقوف کیا جاسکتا ہے ‘ ایس بی آئی کی ریسرچ رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ آر بی آئی کی جانب سے اپنی سالانہ رپورٹ میں فراہم کردہ مواد کے حوالے سے جو لوک سبھا میں پیش کیا گیا ‘ ایس بی آئی کی ایک رپورٹ میں آج بتایا گیا کہ ہمارے مشاہدہ کے مطابق چھوٹی قدر والی کرنسی کا مارچ 2017ء تک چلن 3,501 بلین روپئے کی مالیت کا حامل رہا ۔اس کا مطلب ہے کہ بلحاظ 8ڈسمبر اونچی قدر والی کرنسی نوٹوں کا چلن 13,324بلین روپئے مالیت کا رہا اور مجموعی طور پر 15,787بلین روپئے ہوتے ہیں ۔ ایس بی آئی کے گروپ چیف اکنامک اڈوائزر سومیا کانتی گھوش کی تحریر کردہ رپورٹ کے مطابق آر بی آئی نے معقول تعداد میں اونچی کرنسی نوٹوں کی طباعت کردی ہے ‘اس لئے دو ہزار روپئے کی نوٹ کو روکنے کا اقدام کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT