Friday , July 20 2018
Home / ہندوستان / ۔2000 روپئے کے 485 جعلی نوٹ ضبط

۔2000 روپئے کے 485 جعلی نوٹ ضبط

کولکتہ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جعلی کرنسی نوٹ جن کی ظاہری قدر 9.70 لاکھ روپئے ہے، بنگلہ دیش کے ضلع مالدہ میں ہند۔ بنگلہ دیش سرحد کے پاس سے ضبط کی گئی ہیں، بی ایس ایف نے آج یہ بات کہی۔ بارڈر کی نگرانی کرنے والی فورس کے ایک سینئر آفیسر نے کہا کہ مالدہ میں کالیاچک کے متوطن 50 سالہ اکرام الشیخ کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ شب اسی کے پاس سے جعلی نوٹ ضبط کئے گئے ۔ بی ایس ایف عہدیدار نے بتایا کہ شیخ کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

اتوار کو ہلاک درانداز مقامی شخص تھا
رشتہ داروں کا دعویٰ
سرینگر۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کے اُری سیکٹر میں ایل او سی کے قریب ہلاک دراندازوں میں سے ایک مقامی متوطن تھا جو 27 سال بعد گھر واپس ہورہا تھا، اس کے رشتہ داروں نے یہ دعویٰ کیا ہے۔ سکیورٹی فورسیس نے اتوار کو پاکستانی بارڈر ایکشن ٹیم کی طرف سے ایل او سی کے قریب دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے معظم دین چارا اور ایک مزید عسکریت پسند کو ہلاک کیا ۔ اُری کے متوطن محمود چارا نے کہا کہ معظم اس کا چچا تھا۔

TOPPOPULARRECENT