Monday , September 24 2018
Home / دنیا / ۔2014ء کی آخری پریس کانفرنس اوباما کا متعدد موضوعات پر تبصرہ

۔2014ء کی آخری پریس کانفرنس اوباما کا متعدد موضوعات پر تبصرہ

واشنگٹن ، 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر باراک اوباما نے سال رواں کی اپنی آخری پریس کانفرنس میں متعدد اہم موضوعات پر تبصرہ کیا ہے۔ اوباما کے بقول رواں سال امریکہ میں ملازمتوں کے مواقع بڑھانے میں انتہائی اہم ثابت ہوا جبکہ صحت عامہ میں اصلاحات کی وجہ سے دس ملین امریکی باشندوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ سوالات ’سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ‘ کی ہیکنگ اور واشنگٹن اور ہوانا کے تعلقات میں بہتری کے حوالے سے کئے گئے۔ امریکی صدر نے کانفرنس کے اختتام پر ری پبلکن پارٹی کے ساتھ کام کرنے، سیاہ فام باشندوں کی صورتحال اور دیگر کئی اہم معاملات پر بھی روشنی ڈالی۔ اب امریکی صدر کرسمس کی تعطیلات منانے کیلئے ہوائی کا رخ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT