Thursday , November 23 2017
Home / پاکستان / ۔2015ء میں ایک ملین پاکستانی شہری بیرون ممالک منتقل : رپورٹ

۔2015ء میں ایک ملین پاکستانی شہری بیرون ممالک منتقل : رپورٹ

اسلام آباد ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں عوام کا رجحان بیرونی ممالک جاکر بہتر مستقبل بنانے کی جانب ہوتا جارہا ہے اور وہاں سے نقل مکانی کا طویل سلسلہ ہنوز جاری ہے جس نے 2015ء میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اور وہ اس طرح کہ تقریباً ایک ملین پاکستانی ملک چھوڑ کر دیگر بیرونی ممالک روانہ ہوگئے تاکہ وہ اپنا مستقبل بہتر بنا سکیں۔ اس موقع پر سمندر پار پاکستانی امور اور فروغ انسانی وسائل پرسینیٹ کی کمیٹی کو کل بتایا گیا کہ 1971ء سے اب تک 9 ملین پاکستانی شہری بیورو آف امیگریشن اور سمندر پار ملازمتوں کے ذریعہ ملک چھوڑ چکے ہیں اور یہ تعداد 2015ء میں اپنے عروج کو پہنچ گئی۔ جب 9,46,571 پاکستانی شہری دیگر ممالک روانہ ہوگئے جن میں سے 6 فیصد ایسے شہریوں کی ہے جو جی سی سی ممالک کو، ایک فیصد یوروپی ممالک اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کو جبکہ 3 فیصد شہری ملائشیا، لیبیا اور جنوبی کوریا روانہ ہوگئے۔ رپورٹ میں البتہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ شہریوں کی مابقی تعداد کہاں روانہ ہوئی۔ اس معاملہ پر مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانی امور فروغ انسانی وسائل کے وفاقی سکریٹری خضر حیات خان نے یہ ایک دلچسپ بات بتائی کہ خیبرپختونخواہ پاکستانی شہریوں کے صرف 12 فیصد تناسب پر مشتمل ہے لیکن ان میں سے 20 فیصدپاکستانی بیرونی ملک ملازمتیں کرتے ہیں۔ اسی طرح فیڈرلی ایڈمنسٹرڈ ٹرائبل ایریاس (FATA) سے تعلق رکھنے والے 0.5 ملین افراد بیرونی ممالک میں ملازمتیں کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT