Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / ۔2015 ء گرم ترین سال؟ اقوام متحدہ موسمی ایجنسی

۔2015 ء گرم ترین سال؟ اقوام متحدہ موسمی ایجنسی

جنیوا 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی موسم کی پیش قیاسی کرنے والی ایجنسی کے مطابق اب جبکہ 2015 ء کا سال اختتام پذیر ہونے سے صرف ایک ماہ کی دوری پر ہے۔ اس سال کو اگر گرم ترین سال کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا جو ایک ریکارڈ ہے۔ پیرس میں آئندہ ہفتہ منعقد شدنی موسمی تغیر اجلاس سے قبل یہ انکشاف یقینا اہمیت کا حامل ہے۔ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے سربراہ مائیکل جوراڈ نے کہاکہ 2015 ء گرم ترین سال بن سکتا ہے کیوں کہ جب سے اس کی پیمائش شروع کی گئی ہے سمندری سطح کا درجہ حرارت اعلیٰ ترین سطح پر پایا گیا جو ہمارے لئے ایک بُری خبر ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ جاریہ سال عالمی سطح کا درجہ حرارت 1961-1990 ء کے زمانے کے درجہ حرارت یعنی 14 ڈگری سیلسیئس سے صرف 0.73 ڈگری سیلسئس زائد رہا۔

TOPPOPULARRECENT