Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / ۔2015 کے دوران فرقہ وارانہ تشدد کے 650واقعات: کرن رجیجو

۔2015 کے دوران فرقہ وارانہ تشدد کے 650واقعات: کرن رجیجو

نئی دہلی۔/22ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا کوآج مطلع کیا گیا کہ ملک میں رواں سال اکٹوبر تک فرقہ وارانہ نوعیت کے 650واقعات پیش آئے ۔ مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجونے بتایا کہ2013 میں 823 فرقہ وارانہ وقاعات پیش آئے جبکہ 2014ء میں فرقہ وارانہ تشدد کے 644واقعات پیش آئے۔ انہوں نے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ جنوری تا اکٹوبر 2015  فرقہ وارانہ نوعیت کے 250واقعات پیش آئے۔ رجیجونے کہا کہ امن و قانون کی برقراری ،  بشمول فرقہ وارانہ واقعات جرائم کے مقدمات درج کرنا اور استغاثہ کی کارروائی کرنا بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومتوں سے نمٹنے کے معاملہ میں ریاستی حکومتیں زیادہ مجاز ہوتی ہیں۔ تاہم مرکزی حکومت معلومات کے تبادلے، چوکسی کیلئے خبردار کرنے کیلئے پیغام رسانی اور ریاستی حکومتوں کی درخواست پر مرکزی فورسیس روانہ کرتے ہوئے ریاستوں کی اعانت کرتی ہے۔ علاوہ ازیں مختلف مذہبی تہواروں سے قبل مرکزی حکومت کی طرف سے فرقہ وارانہ امن و ہم آہنگی کے بارے میں اپنے تاثرات اور مشاورتی نوٹ جاری کیا کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT