Tuesday , July 17 2018
Home / Top Stories / ۔2016 کے خودکش حملہ میں ملوث عالم دین کو سزائے موت

۔2016 کے خودکش حملہ میں ملوث عالم دین کو سزائے موت

جکارتہ ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک انڈونیشیائی عالم دین امان عبدالرحمن کو 2016ء میں دولت اسلامیہ کے دہشت گرد حملہ میں اہم رول ادا کرنے کی بنیاد پر سزائے موت سنائی گئی جہاں اسٹاربکس کیفے میں ایک شخص نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا تھا۔ جکارتہ کی ایک عدالت میں جس وقت اس معاملہ کی سماعت ہورہی تھی اس وقت سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ عدالت نے قبل ازیں عبدالرحمن کو دھماکہ کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا تھا جس میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ عبدالرحمن قبل ازیں بھی دیگر دہشت گرد حملوں میں ملوث بتایا گیا تھا۔ سزائے موت سننے کے بعد بھی عبدالرحمن نے کمرہ عدالت میں کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ انڈونیشیاء میں سزائے موت فائرنگ اسکواڈ کے ذریعہ دی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT