Wednesday , February 21 2018
Home / ہندوستان / ۔2017 ء میں 7000 دولتمند ہندوستانی بیرونی ممالک کو منتقل

۔2017 ء میں 7000 دولتمند ہندوستانی بیرونی ممالک کو منتقل

نئی دہلی ۔ /4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سال 2017 ء کے دوران ہندوستان کے 7000 دولتمند افراد نے دیگر ممالک میں سکونت اختیار کرلی ۔ ان کی یہ تعداد 2016 ء کے مقابلہ 16 فیصد زائد ہے ۔ دولتمند افراد کی دوسرے ملک کو منتقلی کے اعتبار سے چین کے بعد ہندوستان کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ نیو ورلڈ ویلتھ کی ایک رپورٹ کے مطابق 7000 دولتمند ہندوستانی سمندر پار منتقل ہوئے ۔ 2016 ء میں ایسے افراد کی تعداد 6000 تھی ۔ 2015 ء میں 4000 دولتمند ہندوستانی دیگر ممالک کومنتقل ہوگئے تھے ۔ 2017 ء کے دوران تقریباً چین کے تقریباً 10,000 شہریوں نے اپنے ملک سے منتقلی کے ساتھ دوسرے ملک کو وطن بنالیا ۔ ترکی سے 6000 ، برطانیہ سے 4000، فرانس سے 4000 اور روسی وفاق سے 3000 دولتمند افراد اپنا ملک چھوڑ کر بیرونی ممالک میں سکونت اختیار کئے ہیں ۔ اس ضمن میں دستیاب رجحانات کے مطابق وطن چھوڑنے والے اکثر دولتمند ہندوستانیوں نے متحدہ عرب امارات ، کینیڈا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سکونت اختیار کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT