۔2018ء میں جموں و کشمیر میں 230 عسکریت پسند ہلاک

پتھراؤ کرنے کے واقعات میں کمی
نئی دہلی۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سکیورٹی فورسیس نے جموں و کشمیر میں اس سال تاحال 230 عسکریت پسندوں کا خاتمہ کیا جبکہ پتھراؤ کے باعث زخمی ہونے والوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ عہدیداروں نے ہفتہ کو یہ بات بتائی۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ 25 جون تا 14 ستمبر 80 دن میں 51 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 15 ستمبر اور 5 ڈسمبر کے درمیان 85 دہشت گردوں کی ہلاکت ہوئی۔ اس عہدیدار نے کہا کہ اس سال اب تک جملہ 232 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 240 عسکریت پسند بشمول بیرونی عسکریت پسند وادیٔ کشمیر میں سرگرم ہیں۔ اس عہدیدار نے کہا کہ اس سال 25 جون اور 14 ستمبر کے درمیان 8 لوگ بشمول سکیورٹی ملازمین ہلاک ہوئے اور دیگر 216 جن میں سکیورٹی پرسنل شامل ہیں، زخمی ہوئے۔ اس کے بعد کے 80 دنوں میں 15 ستمبر تا 5 ڈسمبر دو لوگ ہلاک ہوئے اور پتھراؤ کرنے کے واقعات میں 170 افراد زخمی ہوئے۔ ایک اور عہدیدار نے کہا کہ محبوبہ مفتی زیرقیادت حکومت کی تائید سے بی جے پی کی دستبرداری پر وادی کشمیر میں 19 جون کو گورنر راج نافذ کرنے کے بعد سے سکیورٹی کی حالت میں بہتری آئی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT