Saturday , October 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ۔2018 میں اسمبلی اور پارلیمنٹ کے بیک وقت انتخابات متوقع‘

۔2018 میں اسمبلی اور پارلیمنٹ کے بیک وقت انتخابات متوقع‘

حیدرآباد۔/13 ڈسمبر، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کے ایک بی جے پی لیڈر نے قیاس آرائی کی ہے کہ 2019میں ہونے والے عام انتخابات مقررہ وقت سے چند ماہ قبل یعنی اگسٹ؍ ستمبر 2018 میں منعقد کروائے جاسکتے ہیں کیونکہ ان کی پارٹی ملک بھر میں پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات کے ایجنڈہ کو روبہ عمل لانا چاہتی ہے ۔ تلنگنہ بی جے پی کے ایک ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مجوزہ سرمائی سیشن یا اس کے بعد کے کسی دوسرے سیشن میں ایک بل کی پیشکشی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ میں پیش قیاسی کرسکتا ہوں کہ عام انتخابات مقررہ وقت سے کچھ پہلے یعنی اگسٹ ؍ ستمبر 2018 میں منعقد کروائے جاسکتے ہیں۔ یہ میں اس پارٹی کے ترجمان کی حیثیت سے نہیں کہہ رہا ہوں اور نہ ہی یہ پارٹی کا موقف ہے بلکہ ایک تجزیہ نگار کی حیثیت سے توقع کرتا ہوں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT