Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / ۔2020ء تک زائرین عمرہ کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ متوقع

۔2020ء تک زائرین عمرہ کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ متوقع

ریاض ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ویژن 2030ء کے تحت قومی تبدیلی کے پروگرام 2020ء کے مطابق عازمین حج کی سالانہ تعداد میں 13 فیصد اور عمرہ زائرین کی تعداد میں 30 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ قومی تبدیلی پروگرام کے مطابق سعودی عرب میں اندرون اور بیرون ملک سے 2020ء تک حجاج کرام کی تعداد بڑھ کر 25 لاکھ ہونے کی توقع ہے۔اس طرح سالانہ 13 فیصد اضافہ ہو گا۔گذشتہ سال بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کی تعداد 15 لاکھ رہی تھی۔ سعودی وزارت حج اور عمرہ کے ترجمان حاتم القادی نے کہا ہے کہ حجاج کرام کی تعداد میں سالانہ اضافے میں دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام شامل ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT