Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔2020 تک ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار

۔2020 تک ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار

ملک بھر میں ماڈل کیرئیر مراکز کا قیام ۔ بنڈارو دتاتریہ کا بیان
حیدرآباد 21 جنوری ( پی ٹی آئی ) حکومت نے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت مہارتوں کے فروغ کی ایک اسکیم کے ذریعہ سال 2020 تک ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ محنت و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے یہاں دو روزہ جاب میلہ کے افتتاح کے بعد کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 12,000 کروڑ روپئے کے صرفہ سے مہارتوں کے فروغ کے مراکز قائم کئے جائیں گے ۔ ان مراکز کے ذریعہ سال 2020 تک ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا نشانہ ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ متلاشیان کیلئے روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنے کیلئے وزارت لیبر و روزگار کی جانب سے ماڈل کیرئیر مراکز سارے ملک میں قائم کئے جا رہے ہیں۔ ملک میں فی الحال 950 ائمپلائمنٹ ایکسچینج موجود ہیں ان کے منجملہ 100 مراکز کو ماڈل مراکز کے طور پر ترقی دی جائیگی جس پر 350 کروڑ روپئے کا صرفہ ہوگا ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ملک بھر میں 100 ڈرائیور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس میں ایک انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد میں قائم کیا جائیگا ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ ریاست میں مہارتوں کے فروغ سے متعلق مراکز کیلئے پہلے ہی 170 کروڑ روپئے مختص کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل کیرئیر مراکز کے ذریعہ کونسلنگ ‘ جائزہ سافٹ اسکلس ٹریننگ ‘ فنی مہارت فراہم کرنے کیلئے طلبا کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT