Wednesday , December 19 2018

۔2026 ء 10 لاکھ نوکریاں فراہم کرنے پاٹیدار تاجرین کا عہد

گاندھی نگر 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاٹیدار کمیونٹی کے تقریباً 10 ہزار تاجرین نے آج عہد کیاکہ وہ 2026 ء تک اِس برادری کے 10 لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کریں گے۔ یہ اعلان یہاں گلوبل پاٹیدار بزنس سمٹ کے افتتاحی روز کیا گیا۔ پٹیٹ تنظیم ’’سردار دھم‘‘ کے صدر گارجی بھائی سوتاریا نے یہ اعلان کیا۔ اِسی تنظیم نے یہاں مہاتما مندر میں تین روزہ سمٹ کا اہتمام کیا ہے۔ چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی اور ڈپٹی چیف منسٹر نتن پٹیل بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔ یہ ایونٹ ایسے موقع پر منعقد ہورہا ہے جب پاٹیدار تنظیمیں ہاردک پٹیل اور دیگر کی قیادت میں جابس اور ایجوکیشن میں تحفظات کے لئے ایجی ٹیشن چلارہے ہیں۔ سوتاریا نے اپنی افتتاحی تقریر میں یہ اعلان بھی کیاکہ تقریباً 10 لاکھ پٹیل نوجوانوں کو پلاٹ فارم فراہم کیاجائے گا اور ساتھ ہی اُنھیں اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے مالی مدد بھی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT