Tuesday , April 24 2018
Home / ہندوستان / ۔210 ویب سائیٹس پر آدھار کی تفصیلات دستیاب ، عوام کو تشویش

۔210 ویب سائیٹس پر آدھار کی تفصیلات دستیاب ، عوام کو تشویش

نئی دہلی ۔ /19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آدھار کارڈ کے ذریعہ حق رازداری اور اس کی حفاظت کے بارے میں کئی سوالات کھڑے ہوئے ہیں ۔ یو آئی ڈی اے آئی نے آر ٹی آئی سوال پر یہ انکشاف کیا کہ 200 سے زائد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ویب سائیٹس نے عوامی آدھار کارڈس کی تفصیلات منظر عام پر لائی ہیں ۔ تاہم یہ نہیں بتایا کہ کس وقت ایسا کیا گیا تھا ۔ اتھاریٹی نے کہا ہے کہ ڈاٹا ان تمام ویب سائیٹس سے حذف کردیا گیا ہے اور آدھار کی تفصیلات کا اتھاریٹی کے ذریعہ افشاء نہیں کیا گیا ۔ اس کے باوجود تقریباً 210 مرکزی ، ریاستی محکمہ جات آدھار استفادہ کنندگان کی تفصیلات برسرعام پیش کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT