Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔222 افراد کو 222 منٹ میں 222 ایوارڈس،کلچرل بک آف ریکارڈس میں نام کا اندراج

۔222 افراد کو 222 منٹ میں 222 ایوارڈس،کلچرل بک آف ریکارڈس میں نام کا اندراج

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : 222 افراد کو 222 منٹ میں 222 ایوارڈس سے نواز کر بھارت ورلڈ ریکارڈس ، کلچرل بک آف ریکارڈس میں درج کیا گیا ۔ رویندرا بھارتی میں منعقدہ گاندھی جینتی پروگرام کی مناسبت سے بھارت آرٹ اکیڈیمی اور اے جی سی فاونڈیشن کے اشتراک ایوارڈس کی حوالگی کا پروگرام شاندار انداز میں منعقد کیا گیا۔ مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈس سے نوازا گیا ۔ پروگرام میں تلنگانہ قانون ساز کونسل کے چیرمین سوامی گوڑ ، ایم بی سی چیرمین ٹی سرینواس ، آر نرسمہا راؤ ، سی وینکٹ رامنا اور بھارت آرٹ اکیڈیمی صدر لائن للیتا راؤ ، اے بی سی فاونڈیشن چیرمین لائن کے وی رمناراؤ اور دیگر شریک رہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT