Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔23 جنوری کو ریجنل انٹر اسکول سائنس فیر

۔23 جنوری کو ریجنل انٹر اسکول سائنس فیر

جناب عامر علی خاں صدارت کریں گے ، پروفیسر معین انصاری
اور پروفیسر شمیم اختر مہمانان خصوصی
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( راست ) : سائنس فیر اکیڈیمی کی جانب سے 9 واں ریجنل انٹر اسکول سائنس فیر کا بروز پیر 23 جنوری 9 بجے دن سے کریسنٹ ہائی اسکول دیوان دیوڑھی منعقد ہوگا ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست و صدر اکیڈیمی کی نگرانی میں تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ سائنس فیر میں 300 سے زائد طلباء وطالبات شرکت اور سائنسی تجربات پیش کریں گے ۔ جس میں انجینئرنگ ، کیمسٹری ، فزیکس ، زوالوجی ، باٹنی ، میکرو بیالوجی ، اور میڈیکل کے پراجکٹ شامل ہیں ۔ ڈاکٹر قاضی سراج اطہر کلینکل پروفیسر مشیگن اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ سرپرست اعلی ، ڈاکٹر معین انصاری چیرمین بورڈ اف نیوٹریشن امریکہ ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی سرپرستی میں اکیڈیمی گذشتہ دس برسوں سے نمایاں کام انجام دے رہی ہے ۔ سائنس فیر پراجکٹ کے نتائج کے بعد اختتامی جلسہ میں منتخب طلباء وطالبات کو مہمانان خصوصی کے ہاتھوں میڈلس اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ ڈاکٹر نسیم اختر ، محترمہ امتہ الحی فاطمہ نائب صدور ، محترمہ نسرین فاطمہ جنرل سکریٹری ، جناب عبدالرحمان جوائنٹ سکریٹری ، ڈاکٹر محمد مظفر علی ساجد خازن کے علاوہ اراکین کمیٹی محترمہ کشور ارشاد ، جناب ایم اے حمید ، محترمہ بلقیس فرزین ، جناب فضل الرحمان خرم ، محترمہ غفور النساء ، محترمہ سعدیہ سمرین ، جناب احمد صدیقی مکیش ، محترمہ ریشماں پرنسپل کریسنٹ ہائی اسکول ، ڈاکٹر سید غوث الدین مشیر اکیڈیمی نے تمام اسکول کے طلباء وطالبات اور انتظامیہ کو سائنس فیر میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔ اختتام جلسہ میں جناب محمد محمود علی نائب وزیراعلیٰ حکومت تلنگانہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ پروفیسر معین انصاری ( امریکہ ) پروفیسر نسیم اختر ۔ پرنسپل انجینئرنگ کالج عثمانیہ یونیورسٹی مہمان اعزازی ہوں گے اور جناب عامر علی خاں صدر اکیڈیمی صدارت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT