Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / ۔25 سال تک اقتدار پر رہنے والے مانک سرکار کا کوئی ذاتی گھر نہیں

۔25 سال تک اقتدار پر رہنے والے مانک سرکار کا کوئی ذاتی گھر نہیں

اگرتلہ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تریپورہ میں بائیں بازو کے 25 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد چیف منسٹر مانک سرکار ، سرکاری رہائش گاہ چھوڑنے کے بعد اب اپنی اہلیہ پنچالی بھٹاچارجی کے ساتھ دارالحکومت اگرتلہ میں واقع سی پی ایم کے دفتر میں سکونت پذیر ہوگئے ہیں۔ وہ سی پی ایم دفتر کی بالائی منزل پر دو کمروں میں مقیم ہیں۔ اُن کی اہلیہ سرکاری ملازم ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مانک سرکار 25 سال تک اقتدار پر رہنے کے باوجود اُن کے پاس ذاتی گھر بھی نہیں ہے۔ مزید یہ کہ اُنھوں نے ارکان اسمبلی کو فراہم کئے گئے رہائش میں بھی رہنا پسند نہیں ہے۔ تریپورہ سی پی ایم سکریٹری بیجندھر نے بتایا کہ پارٹی دفتر میں ضروریات زندگی کے سامان موجود ہے اور یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ ہمارے زیادہ تر قائدین سادہ زندگی ہی گزارتے ہیں۔ مانک سرکار جنھوں نے اپنی آبائی جائیداد کو اپنی بہن کے نام کردیا تھا پہلے بھی پارٹی دفتر میں رہ چکے ہیں۔ ایک طرف جہاں سابق وزراء سرکاری رہائش گاہوں میں منتقل ہورہے ہیں وہیں چند دیگر وزراء اپنے اپنے گاؤں واپس چلے گئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT