Friday , October 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ۔25 پولیس اہلکاروں کے گینگسٹر نعیم سے تعلقات

۔25 پولیس اہلکاروں کے گینگسٹر نعیم سے تعلقات

محکمہ جاتی سطح پر تادیبی کارروائی ۔ عدالت میں حکومت کا حلفنامہ
حیدرآباد 10 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پرنسپال سکریٹری محکمہ داخلہ مسٹر راجیو ترویدی نے حیدرآباد ہائیکورٹ کو مطلع کیا کہ تلنگانہ پولیس کے 25 عہدیداروں کے متوفی گینگسٹر نعیم کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں۔ عدالت کی ہدایت پر ایک حلفنامہ داخل کرتے ہوئے ان تفصیلات کو پیش کیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق راجیو ترویدی نے مزید کہا کہ گینگسٹر نعیم سے تعلقات رکھنے والے پولیس عہدیداروں کے خلاف محکمہ جاتی سطح پر تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ ہائیکورٹ میںسی پی آئی لیڈر کے نارائنا کی دائر کردہ مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت ہو رہی ہے ۔ ایس آئی ٹی نے اس سلسلہ میں 2 اڈیشنل سپرنٹنڈنٹس ‘ 7 ڈی ایس پیز ‘ 13 انسپکٹران پولیس ‘ دو ہیڈ کانسٹیبلوں اور ایک کانسٹیبل کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔ دو اڈیشنل ایس پیز میں ایم سرینواس راؤ اور ایم چندر شیکھر شامل ہیں۔ دو ڈی ایس پیز میں چنتامنی سرینواس اور ایم سرینواس راؤ کو معطل رکھا گیا ہے ۔ دوسرے ڈی ایس پیز جنہیں سزائیں دی گئی ہیں ان میں ٹی سائی منوہر ‘ جی پرکاش راؤ ‘ ڈی وینکٹا نرسیا ‘ جے امریندر ریڈی اور تھروپتنا شامل ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ اسی انداز میں دوسرے پولیس عہدیداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ حلفنامہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نعیم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف 237 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT