Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ۔26 تا 28 جنوری حیدرآباد لٹریری فیسٹول کا انعقاد : سکریٹری سیاحت

۔26 تا 28 جنوری حیدرآباد لٹریری فیسٹول کا انعقاد : سکریٹری سیاحت

حیدرآباد 9 جنوری ( این ایس ایس ) سکریٹری سیاحت بی وینکٹیشم نے آج کہا کہ حیدرآباد لٹریری فیسٹول کے آٹھویں ایڈیشن کا یہاں 26 تا 28 جنوری انعقاد عمل میں لایا جائیگا ۔ سیکریٹریٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وینکٹیشم نے کہا کہ سہ روزہ ادبی فیسٹول حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ میں منعقد کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا 100 مندوبین کی شرکت کا امکان ہے جن میں 25 تا 30 فیصد بیرون ملک سے شرکت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امید کی جا رہی ہے کہ فیسٹول میں 12 تا 15 ہزار افراد شرکت کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر فیسٹول کے ڈائرکٹرس ٹی وجئے کمار ‘ امیتا دیسائی ‘ وینا رانی ‘ کے مورتی اور دوسروں نے شرکت کی ۔ وینکٹیشم نے کہا کہ تقریبا 12 بیرونی ممالک کے مقررین فیسٹول سے خطاب کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی مہمانوں میں املا اکینینی ‘ ارون شوری ‘ غدر ‘ جاوید اختر ‘ مہیش بھٹ اور دوسرے بھی اس فیسٹول میں شرکت کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹول کے شرکا معروف فنکاروں جیسے گریجا دیوی ‘ ششی کپور ‘ ٹام آلٹر اور گوری لنکیش کو خراج پیش کرینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار تہوار میں کنڑ زبان پر توجہ دی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT