Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / ۔26/11 ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی کا بھتیجہ انکاونٹر میں ہلاک

۔26/11 ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی کا بھتیجہ انکاونٹر میں ہلاک

سرینگر ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شمالی کشمیر کے باندی پورہ میں آج پیش آئے انکاونٹر میں لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے چھ پاکستانی عسکریت پسند بشمول 26/11 ممبئی دہشت گرد حملہ کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی کا بھتیجہ ہلاک ہوگئے ۔ اس انکاونٹر میں ہندوستانی فضائیہ کے ایک کمانڈو کی بھی ہلاکت ہوئی ۔ لکھوی کے بھتیجہ کے علاوہ لشکر طیبہ کے دو کمانڈرس بھی مہلوکین میں شامل ہیں ۔ ڈائرکٹر جنرل جموں اینڈ کشمیر پولیس ایس پی وید نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران یہ انکاونٹر شروع ہوا جس میں لشکر طیبہ کے چھ عسکریت پسندوں کا صفایا کردیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT