Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ۔27 مسلمانوں کو بی جے پی کا ٹکٹ

۔27 مسلمانوں کو بی جے پی کا ٹکٹ

ممبئی 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقلیتی برادری تک رسائی پانے کی کوشش میں بی جے پی نے ایک دو نہیں بلکہ 27 مسلمانوں کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن چناؤ کے لئے امیدوار بنایا ہے جہاں اگلے ہفتے مقررہ پولنگ کے لئے پارٹی نے ریکارڈ 56 نامزدگیاں داخل کئے ہیں۔ یہ بالکلیہ پہلی مرتبہ ہے کہ بی جے پی 84 نشستوں کے منجملہ 56 پر چناؤ لڑرہی ہے۔ یہ نشستیں مالیگاؤں میں 21 وارڈس میں پھیلی ہوئی ہیں۔ مقامی بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ پارٹی نے 27 مسلمانوں کو ٹکٹ دیئے ہیں۔ مالیگاؤں مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کا مسلم اکثریتی ٹاؤن ہے جہاں میونسپل کارپوریشن کی تشکیل 2001 ء میں ہوئی۔ 2002 ء میں منعقدہ اولین ایم ایم سی الیکشن میںبی جے پی اور شیوسینا نے اتحاد کیا تھا ۔ سینا کو 11 نشستیں اور بی جے پی کو صرف ایک سیٹ حاصل ہوئی تھی۔مالیگاؤں میں موجودہ طور پر این سی پی کا اقتدار ہے۔

 

نیم فوجی دستوں کے شہید جوانوں کے ورثاء کو ایک کروڑ کی اعانت
ناتھولا (سکم) 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج اعلان کیاکہ نیم فوجی دستوں کے ہر اُس جوان کی فیملی کو جو لڑائی میں شہید ہوجائے، فی کس ایک کروڑ روپئے معاوضہ دیا جائے گا۔ اُنھوں نے یہ اعلان بھی کیاکہ پیرا ملٹری کانسٹبلس کی 34 ہزار جائیدادوں کو ہیڈ کانسٹبلس کے طور پر ترقی دی گئی ہے۔ وہ یہاں شیراتھانگ سرحدی چوکی میں انڈو ۔ تبتن بارڈر پولیس فورس کے سینک سمیلن سے خطاب کررہے تھے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ قوم اپنے نیم فوجی دستوں کی خدمات کی معترف ہے اور اُن کی قربانی پر نازاں ہے۔ یہ اعلان چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلائٹس کے ہاتھوں 25 سی آر پی ایف جوانوں کی ہلاکت کے لگ بھگ ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ قبل ازیں وزیرداخلہ نے یہاں انڈیا ۔ چائنا بارڈر پوسٹ کا دورہ کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT