Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ۔29 سال میں تشدد سے کچھ حاصل نہ ہوا:عمرعبداللہ

۔29 سال میں تشدد سے کچھ حاصل نہ ہوا:عمرعبداللہ

سرینگر، 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے ایگزیکٹوچیئرمین عمر عبداللہ نے دہشت گردوں کے آقاؤں کو ہتھیار اٹھانے کی مجبوری کو محسوس کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 29سال کے دوران تشدد سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ عمر عبداللہ آئی جی منیر احمد خان کے اس بیان پر تبصرہ کر رہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کے آقاؤں کو ختم کرنا ہی ہوگا کیونکہ وہ ریاست کے بچوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور انہیں لالچ دے کر تشدد کی راہ پر لے جا رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلی نے ٹویٹر پر کہا’’ایک دفعہ دہشت گردوں کے آقاؤںکو یہ سمجھنا چاہیے کہ مسلح تشدد مکمل طور پر بے معنی ہے ۔ جموں و کشمیر کو29 برسوں کے دوران تشدد کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ‘‘۔ غور طلب ہے کہ سیکورٹی فورسز نے اس سال جولائی میں امرناتھ یاتریوں پر حملہ کرنے والی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے سربراہ ابو اسماعیل اور اس کے معاون ابو قاسم کو کل تصادم میں مار گرایا۔ دونوں دہشت گرد پاکستان کے رہنے والے تھے ۔ حالیہ امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کی بس پر حملے میں 8یاتری ہلاک اور20دیگر زخمی ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT