Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / ۔3 سال میں طیاروں کے ٹائر پھٹنے کے 17 واقعات : حکومت

۔3 سال میں طیاروں کے ٹائر پھٹنے کے 17 واقعات : حکومت

نئی دہلی ۔ 8 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سال 2012 ء سے لیکر 30 اکٹوبر 2015 ء تک مختلف ڈومیسٹک ایرلائینس کے طیاروں کے 17 ٹائر پھٹنے کے واقعات رونما ہوئے ۔ ان میں سات واقعات قومی کمیٹی ایئر انڈیا اور اس سے ملحق الائنس ایئر کے ہیں۔ مملکتی وزیر شہری ہوابازی مہیش شرما نے آج راجیہ سبھا کو یہ بات بتائی ۔ انھوں نے کہاکہ 2012 ء میں ٹائر پھٹنے کے تین واقعات پیش آئے تھے جبکہ 2013 ء میں چار ایسے واقعات پیش آئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ 2014 ء میں مختلف ایئرلائنس کے طیاروں کے 7 ٹائر پھٹنے کے واقعات ہوئے اور جاریہ سال30 اکٹوبر تک ایسے تین واقعات پیش آچکے ہیں۔ ایئرانڈیا اور اس سے ملحق الائنس ایئر کے جہاں سات واقعات ہوئے وہیں اسپائس جیٹ کے پانچ واقعات پیش آئے۔

TOPPOPULARRECENT