Wednesday , December 12 2018

۔3 ہندوستانی اور 7 نیپالی لڑکیوں کی کینیا سے بازیابی

نئی دہلی، 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)حکومت ہند نے تین ہندوستانی اور سات نیپالی لڑکیوں کو کینیا سے بازیاب کیا ہے ، جومبینہ طو ر پر انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے مجرموں کے ایک منظم گروہ کے ہتھے چڑھ گئی تھیں۔یہ اطلاع آج وزیرخارجہ سشما سوراج نے دی۔محترمہ سوراج نے ایک سے زیادہ ٹوئٹ کے ذریعہ بتایا کہ ہم نے کینیا سے تین ہندوستانی لڑکیوں کو بازیاب کیا ہے جومبینہ طو ر پر انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے مجرموں کے ایک منظم گروہ کے ہتھے چڑھ گئی تھیں۔ سات نیپالی لڑکیوں کو بھی بچایا گیا ہے ۔ ان لڑکیوں کے پاسپورٹ اور فون وغیرہ ضبط کرکے ممباسہ میں یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا۔محترمہ سوراج نے بتایا کہ ان لڑکیوں کو واپس ہندوستان لے آیا گیا ہے ۔ حکومت پنجاب کو تفصیلات بتاجارہی ہیں تاکہ ایسی حرکتیں کرنے والے ایجنٹوں اور دوسرے ملوث لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا جاسکے ۔محترمہ سوراج نے اس معاملے میں کینیاکی ہندوستانی ہائی کمشنر سچترا دورائی کے تعاون کا خیر مقدم کیاا ور فرسٹ سکریٹری کرن یادو کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے کینیائی پولس کا بھی شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT