Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ۔30تا50لاکھ روپئے مالیتی صندل کی لکڑی ضبط

۔30تا50لاکھ روپئے مالیتی صندل کی لکڑی ضبط

آندھرا پردیش سے مہاراشٹرا منتقلی کی کوشش۔ ایس آئی ظہیرآباد کی پریس کانفرنس
ظہیرآباد ۔ /25اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد ٹاون و رورل کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں کل رات 30تا50 لاکھ روپئے مالیتی صندل کی لکڑی ضبط کرلی گئی جو غیر قانونی طور پر ایک مال بردار لاری کے ذریعہ آندھرا پردیش سے مہاراشٹرا منتقل کی جارہی تھی۔ اس امر کا انکشاف آج یہاں پولیس اسٹیشن ظہیرآباد رورل میں طلب کردہ پریس کانفرنس کے دوران ایس آئی ظہیرآباد ٹاؤن ایس راج شیکھر اور ایس آئی ظہیرآباد رورل سریکانت نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کے موضع پڈگرالو سے صندل کی لکڑی مہاراشٹرا منتقل کئے جانے کی اطلاع ملنے پر پولیس ظہیرآباد ٹاون و رورل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کل رات 7:30 بجے موضع ہگیلی کے قریب 65ویں قومی شاہراہ پر مذکورہ مال برداری کو روک کر تلاشی لی تو پتہ چلاکہ 320بلیچنگ پاؤڈر کے تھیلوں کے نیچے صندل کی لکڑی موجود ہے۔لاری کے ڈرائیور 36 سالہ رمیش اور کلینر 58سالہ بھاسکر کو زیر حراست لے کر پوچھ تاچھ کی تو انہیں متذکرہ بالا تفصیلات سے آگہی حاصل ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے گرفتار شدگان کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں فاضل جج نے ریمانڈ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT