Friday , April 20 2018
Home / جرائم و حادثات / ۔30 افراد کی جان بچانے والے دھرم ویر سنگھ کو سوریہ پدکم ایوارڈ

۔30 افراد کی جان بچانے والے دھرم ویر سنگھ کو سوریہ پدکم ایوارڈ

شمس آباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کے ایرپورٹ ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ ARFF سے وابستہ فائر سپرنٹنڈنٹ دھرم ویر سنگھ کو 30 افراد کی جان بچانے پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے سوریہ پدکم ایوارڈ دیا ۔ مسٹر ایس جی کے کشور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر GHIAL نے کہا کہ دھرم ویر سنگھ جیسے بہادر آفیسر ہیں جنہوں نے گذشتہ سال 14 جون 2017 کو شمس آباد میں واقع انوپما ہوٹل میں آتشزدگی کے دوران دھرم ویر سنگھ نے اپنے عملے کے ساتھ پہونچکر آگ پر قابو پاتے ہوئے 30 افراد کی جان بچائی تھی ۔ جس پر حکومت تلنگانہ نے دھرم ویر سنگھ کو بہادری ایوارڈ ’’ سوریہ پدکم ‘‘ سے نوازا ، مسٹر کشور نے کہا کہ ہر سال ایرپورٹ میں مشق کروائی جاتی ہے جس کی وجہ سے فائر عملہ کو آگ پر قابو پانے اور عوام کی جانیں بچانے میں کافی مدد حاصل ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT