Wednesday , July 18 2018
Home / سیاسیات / ۔30 تا 35 فیصد اقلیتیں بی جے پی کو ووٹ دیں گے

۔30 تا 35 فیصد اقلیتیں بی جے پی کو ووٹ دیں گے

خوف پیدا کرنے اپوزیشن کی مہم کا خاتمہ : نقوی
نئی دہلی ۔ /8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے ترقیاتی کاموں اور بلاتعصب انداز فکر نے اپوزیشن کی طرف سے پیدا کردہ ڈر خوف کی مہم کو ختم کردیا ہے ۔ نقوی نے توقع ظاہر کی کہ 2019 ء کے انتخابات میں بشمول مسلمان ، 30 تا 35 فیصد اقلیتیں بی جے پی کے حق میں ووٹ دیں گے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ این ڈی اے حکومت اقلیتوں کی ترقی کے لئے کام کی ہے ۔ ان طبقات کا احساس ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی ترقی چاہتے ہیں ۔ مختار عباس نقوی نے پی ٹی آئی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ 2014 ء میں جب بی جے پی برسراقتدار آئی تھی اپوزیشن جماعتوں نے اقلیتوں کو ڈرا دھمکاکر اعتماد کا فقدان پیدا کرنے کی کوشش کی تھی ۔ نقوی نے کہا کہ ’’یہ کیوں نہیں کہتے کہ 70 سال میں جو زہر پھیلایا گیا تھا ہم نے اس کو ختم کیا ہے ۔ مثبت پہلو یہ ہے کہ اقلیتیں اب بی جے پی کو ہندوستانی سیاست کی ایک حقیقت تصور کرنے لگے ہیں اور وہ خوبیوں و خامیوں کی بنیاد پر اس ( بی جے پی ) کی تائید کرنے لگے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT