Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / ۔300 کیلو گانجہ ضبط ، چھ افراد گرفتار ، دو افراد فرار

۔300 کیلو گانجہ ضبط ، چھ افراد گرفتار ، دو افراد فرار

حیدرآباد ۔ /23 اگست (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی پولیس نے ایس او ٹی اور سی سی ایس کے ساتھ ملکر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کل رات کوتوال گوڑہ کے قریب آؤٹر رنگ روڈ پر دو گاڑیوں کو ضبط کرتے ہوئے تقریباً 300 کیلو گانجہ ضبط کرلیا ۔ شمس آباد ڈی سی پی ، پی وی پدمجا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک اطلاع پر گزشتہ تین راتوں کی تلاش کے بعد کوتوال گوڑہ آؤٹر رنگ روڈپر دو گاڑیوں کو روک کر تلاشی لینے پر اس میں سے گانجہ برآمد ہوا ۔ بولیرو کار نمبر AP31TG1883 اور انڈیکا کار نمبر TS07FH3894 دونوں گاڑیاں جو وشاکھاپٹنم سے آوٹر رنگ روڈ کے ذریعہ گانجہ پٹن چیرو منتقل کررہے تھے کہ کوتوال گوڑہ کے قریب پکڑلیا گیا ۔ 300 گانجہ جس کی مالیت 30 لاکھ روپئے کو ضبط کرلیا گیا ۔ گرفتار شدگان میں چندر راؤ 24 سالہ بنتلا ناگو 29 سالہ ، سرینو 29 سالہ ، سریش 37 سالہ ساکنان وشاکھاپٹنم ، سی موہن 20 سالہ اور سی وینکٹ 29 سالہ ساکن سنگاریڈی شامل ہیں ۔ جبکہ لکشمن راؤ اور پرشورام مفرور ہے ۔ شمس آباد ڈی سی پی نے کہا کہ دونوں مفرور افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی ۔ اس موقع پر شمس آباد آر جی آئی انسپکٹر مہیش اور سب انسپکٹر شیوا کمار وغیرہ موجود تھے ۔

 

بے قابو کرین ہجوم میں گھس پڑی ،
ایک شخص زخمی، فلم نگر میں حادثہ
حیدرآباد 23اگست (یواین آئی )شہر حیدرآباد کے فلم نگر علاقہ میں ایک بے قابو کرین ہجوم میں گھس پڑی ۔ اس حادثہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ آج صبح اُس وقت پیش آیا جب کرین کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوردیکھتے ہی دیکھتے یہ کرین ہجوم میں گھس پڑی ۔اس حادثہ کے ساتھ ہی سڑک پر سنسنی پھیل گئی اور لوگوں میں خوف دیکھا گیا ۔بعد ازاں یہ کرین سنیارویلی کی کمپاونڈ وال سے ٹکرا کر رک گئی جس سے راہگیروں نے راحت کی سانس لی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس حادثہ کے سلسلہ میں کرین کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

TOPPOPULARRECENT