Wednesday , May 23 2018
Home / ہندوستان / ۔34 سال بعد بی جے پی ہیڈ کوارٹر کا پتہ تبدیل

۔34 سال بعد بی جے پی ہیڈ کوارٹر کا پتہ تبدیل

نئی دہلی، 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت کے دین دیال اپادھیائے مارگ پر تعمیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہائی ٹیک ہیڈ کوارٹر کے افتتاح کے ساتھ ہی قریب 34 سال بعد پارٹی کا پتہ آج سے تبدیل کر دیا گیا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کئے جانے کے ساتھ ہی بی جے پی ہیڈ کوارٹر کا پتہ’ 11- اشوک روڈ’ سے بدل کر اب’ 6-اے دین دیال اپادھیائے ‘ ہو گیا۔ تقریبا آٹھ ہزار مربع میٹر رقبہ میں پھیلے ہیڈ کوارٹر میں تین بلاک ہیں۔ اس عمارت کا سنگ بنیاد مسٹر مودی نے ہی 18 اگست 2016 میں کیا تھا۔ ہیڈکوارٹر کو تمام قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے ۔ہیڈ کوارٹر کا 70 فیصد حصہ گرین ژون ہے ۔یہاں ڈجیٹل لائبریری سے لے کر وائی فائی اور ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت دستیاب کرائی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT