Thursday , December 13 2018

۔35,490 جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری

6,803 بھرتیوں کا عمل مکمل ، اسمبلی میں ہریش راؤ کا بیان
حیدرآباد۔ 25 مارچ (آئی این این) وزیر آبپاشی و امور مقننہ ٹی ہریش راؤ نے ادعا کیا ہے کہ ٹی آر ایس حکومت نے ریاست کے تمام علاقوں میں فلاحی اسکیمات پر یکساں عمل آوری اور تمام اسمبلی حلقوں کو منڈل کی اجرائی کے ذریعہ ان کے ساتھ مساویانہ سلوک کو یقینی بنائی ہے۔ ہریش راؤ نے اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ہر اسمبلی کے لئے مختص فنڈس 1.5 کروڑ روپئے کو بڑھاکر 3.5 کروڑ روپئے کیا ہے۔ اگر وہ جانبداری کرے تو اپوزیشن ارکان کی طرف سے نمائندگی کئے جانے والے حلقوں کے لئے فنڈس روک دیتے ہیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا بلکہ تمام حلقوں کیساتھ مساویانہ سلوک کو یقینی بنایا گیا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کے تمام اسمبلی حلقوں کیلئے فی کس 1400 ڈبل بیڈرومس منظور کئے گئے ہیں۔ ہریش راؤ نے ایوان کو مطلع کیا کہ 35,490 جائیدادوں پر بھرتیوں کے لئے 108 اعلامیہ جات جاری کئے گئے۔ 6,803 بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔ تاہم پولیس رکروٹمنٹ بورڈ، آر ٹی سی اور دیگر محکمہ جات میں بھرتیوں کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی حقوق کمیشن کے قیام کا عمل بھی بہت جلد مکمل کرے گی۔ ہریش راؤ نے کہا کہ محکمہ انسداد رشوت ستانی تاحال سینکڑوں رشوت خور ملازمین کیخلاف کارروائی کرچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT