Wednesday , December 12 2018

۔39ہندوستانیوں کی نعشیں برآمد، عراق کی توثیق

بغداد 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراقی عہدیداروں نے آج توثیق کی کہ حکام کو آج 39 ہندوستانی تعمیراتی ورکرس کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جن کا اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں نے تین سال قبل شمالی شہر موصل پر اپنے قبضے کے بعد اغواء کرلیا تھا۔ یہ نعشیں موصل کے شمال مغربی گاؤں بدوش کے قریب دفن کی گئی تھیں۔ عراقی فورسیس نے گزشتہ سال جولائی میں اس گاؤں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔ ایک عراقی عہدیدار ناجیہ عبدالامیر الشمری نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ ’’یہ ہلاکتیں داعش دہشت گردوں کی ٹولیوں کا گھناؤنا جرم ہیں‘‘۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ نعشیں دوست ملک ہندوستان کے شہریوں کی ہیں۔ جن کے وقار کا احترام کرنا فرض تھا لیکن بدی کی طاقتوں اسلامی اُصولوں کو بدنام کرنا چاہتی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT