Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / ۔4 روپئے کی خاطر تصادم میں 2 افراد ہلاک

۔4 روپئے کی خاطر تصادم میں 2 افراد ہلاک

الہ آباد میں گرنی کے مالک اور بیٹوں کی غنڈہ گردی

الہ آباد میں گرنی کے مالک اور بیٹوں کی غنڈہ گردی
الہ آباد 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) ضلع الہ آباد کے ایک دورافتادہ گاؤں میں محض 4 روپئے کیلئے تصادم میں 2 افراد کی جان چلی گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ انسپکٹر جنرل پولیس الہ آباد زون برج بھوشن شرما نے بتایا کہ تصادم کے سلسلہ میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا اور آتشیں اسلحہ ضبط کئے گئے۔ گھور پور کے موضع محی الدین پور میں 2 دلت نوجوانوں کی موت کے بعد کشیدگی کے پیش نظر پولیس کی بھاری جمعیت متعین ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وشسٹ نارائن دوبے کے آٹے کی گرنی میں کل اُس وقت جھگڑا شروع ہوا جب گیہوں کی پسوائی کے بعد 15 سالہ رجت نے اُجرت میں 4 روپئے کم دیئے جس پر دوبے کے ایک لڑکے اور رجت کے درمیان تکرار جاری تھی کہ گرنی مالک کے ایک اور لڑکے راجیش نے تیز دھار ہتھیار سے رجت پر حملہ کردیا۔ شدید زخمی رجت شہر کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ اس حملہ کی اطلاع ملتے ہی برہم رشتہ داروں نے دوبے کی گرنی کا گھیراؤ کرلیا۔ مشتعل راجیش نے اپنی لائسنس یافتہ ڈبل بیرل گن سے فائرنگ کردی جس سے دو نوجوان 18 سالہ راہول اور اشوبر برسر موقع ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT