Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / ۔4 لیٹر پٹرول شادی کا تحفہ

۔4 لیٹر پٹرول شادی کا تحفہ

کڈالور۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نوبیاہتا شادی شدہ جوڑا کے پربھو اور پی دیویا کو حیرت انگیز خوشی سے سرشار کرنے والا انوکھا تحفہ دیا گیا۔ یہ تحفہ اتوار کو ٹاملناڈو کے ایک قصبہ میں دیا گیا۔ کے پربھو اس وقت حیرت انگیز خوشی سے سرشار ہوگیا جبکہ اسے اس کے 20 ساتھیوں نے ’’4 لیٹر پٹرول‘‘ الگ الگ پلاسٹک کین میں پیش کیا گیا۔ حقیقتاً ہمیں تعجب ہوا۔ مجھے اس انوکھے تحفہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔ کے پربھو نے آئی اے این ایس‘‘ کو ٹیلیفون پر کڈالور سے بات کرتے ہوئے بتائی جو چینائی سے 175 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔جب کے پربھو سے پوچھا گیا کہ کیا وہ تحفہ میں آئے پٹرول کو اپنے آٹو رکشا میں استعمال کرے گا۔ پربھو نے برملا واضح طور پر کہا کہ نہیں اپنے آٹو رکشا میں اس انوکھے یادگار تحفہ کو استعمال نہیں کروں گا‘‘۔ میں (پربھو) اسے اپنے پاس رکھوں گا۔ اس لئے کہ پٹرول کی بڑھتے نرخوں کی وجہ سے اس کی آمدنی پر زبردست فرق آیا ہے، جسے وہ اپنے صارفین (اس کے آٹو میں سفر کرنے والے مسافرین) پر بوجھ نہیں ڈال سکتا۔

TOPPOPULARRECENT