Thursday , April 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ۔4 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس پولیس کے تبادلے

۔4 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس پولیس کے تبادلے

حیدرآباد۔/4 اپریل، ( سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ مسٹر مہیندر ریڈی نے آج 4 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کے تبادلے عمل میں لائے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سنٹرل کرائم اسٹیشن مسٹر کے نرسنگ راؤ کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ملک پیٹ مقرر کیا ہے جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جی چکرورتی کو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سائبر کرائمس ( سی سی ایس ) مقرر کیا گیا ہے۔ پی شیوا بھاسکر اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ملک پیٹ کو ڈی جی پی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈی ایس پی نلگنڈہ ایس سدھاکر جن کا حالیہ دنوں ویجلنس انفورسمنٹ میں تبادلہ کردیا گیا تھا احکامات منسوخ کرتے ہوئے انہیں اسی مقام پر دوبارہ مقرر کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT