Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / ۔5 اسٹار ہوٹل کی لابی میں ہتھیار لہرانے پر بی ایس پی قائد کے فرزند پر مقدمہ

۔5 اسٹار ہوٹل کی لابی میں ہتھیار لہرانے پر بی ایس پی قائد کے فرزند پر مقدمہ

نئی دہلی۔ 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی کے ایک سابق ایم پی کے فرزند کو مبینہ طور پر یہاں ایک فائیو اسٹار ہوٹل کی لابی میں ایک ہتھیار دکھانے پر بک کیا گیا ہے جس کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پولیس نے منگل کو یہ بات بتائی۔ ملزم اشیش پانڈے لکھنؤ سے تعلق رکھتا ہے، اور بی ایس پی کے سابق رکن پارلیمنٹ راکیش پانڈے کا فرزند ہے۔ اس کا بھائی رتیش پانڈے اترپردیش میں ایم ایل اے ہے۔ پولیس کو اس واقعہ کے بارے میں شکایت آر کے پورم میں واقع حیات ایجنسی ہوٹل کے سکیورٹی مینیجر سے پیر کو موصول ہوئی جس کے بعد ایک لک آؤٹ سرکیور (ایل او سی) جاری کیا گیا۔

دہلی کی ہوٹل میں بندوق لہرانے پر رابرٹ وڈرا کا اظہارِ تشویش
نئی دہلی۔ 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد، سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا نے بی ایس پی قائد کے فرزند کی جانب سے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک ہتھیار لہرانے کے ویڈیو کے سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آج شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ مجھے ہمارے ملک کے دارالحکومت شہر میں ہمارے بچوں اور شہر کے عوام کی سیفٹی کے بارے میں گہری تشویش لاحق ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کا لا اینڈ آرڈر ہے اور کون جوابدہ ہے؟ کیا چیف منسٹر نے اسے دیکھا ہے۔ کیا وہ گنس کے ساتھ اس جنونی رویہ کو ایک مثال بنائیں گے؟ وڈرا نے اس واقعہ کی چند تصاویر بھی پوسٹ کئے جس میں رکھا گیا کہ گلابی ٹروزرس پہنے ہوئے ایک نوجوان ہوٹل میں ایک بندوق کو لہرا رہا ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ اس ہوٹل میں بچوں کا ایک گروپ ڈنر کررہا تھا اور دوسرے دوست تھے۔ خدا ہماری مدد کرے۔

TOPPOPULARRECENT