Tuesday , August 14 2018
Home / شہر کی خبریں / ۔50 آر ٹی سی بسیں میٹرو ریل سے مربوط

۔50 آر ٹی سی بسیں میٹرو ریل سے مربوط

24 اسٹیشنس سے مختلف علاقوں تک خدمات : وزیر ٹرانسپورٹ
حیدرآباد۔23 نومبر (سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی نے کہا کہ میٹرو ٹرین شہر کی ترقی میں معاون ہوگی۔ آر ٹی سی کو بھی میٹرو ٹرین سے مربوط کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں تجربہ کے طور پر 50 آر ٹی سی بسیں چلاتے ہوئے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ آج سیکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کولکتہ، دہلی، ممبئی، چینائی، بنگلور اور کوچین کے بعد حیدرآباد میں باوقار پراجیکٹ کا آغاز کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر کے سی آر کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے شہر حیدرآباد کو گلوبل سٹی کے طرز پر ترقی دینے کا جو منصوبہ بنایا ہے۔ اس میں میٹرو ٹرین کا آغاز بہت اہم پیشرفت ہے۔ میٹرو ٹرین پہلے مرحلے میں 30 کیلومیٹر میاں پور، ناگول براہ سکندرآباد و امیرپیٹ تک چلائی جارہی ہے۔ پہلے مرحلے میں آئی ٹی کاریڈار کے 10 روٹس پر تجربہ کے طور پر 50 آر ٹی سی بسوں کو میٹرو سے مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بسیں میٹرو ریل کے 24 اسٹیشنس اور دوسرے 22 کالونیوں کا احاطہ کرتے ہوئے 212 ٹرپس چلائے جائیں گے۔ ان روٹس پر آر ٹی سی بسیں چلانے کیلئے گیتم یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ آر ٹی سی نے مشترکہ سروے کیا ہے۔ اس کے علاوہ آر ٹی سی کی جانب سے علیحدہ سروے بھی کرایا گیا ہے۔ ساتھ ہی منی بسوں کی خدمات بھی فراہم کی جائے گی۔ 1400 نئی بسیں دستیاب ہورہی ہیں جس کی وجہ سے بسوں کی کوئی قلت نہیں رہے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ میٹرو ٹرین اور آر ٹی سی بس کا ایک ہی ٹکٹ بنانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT