Thursday , August 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / ۔50 رنز سے ٹسٹ دلچسپ ہوجاتا:آئرش کپتان

۔50 رنز سے ٹسٹ دلچسپ ہوجاتا:آئرش کپتان

مالاہائیڈ۔16 مئی (سیاست ڈاٹ کام)آئرش کپتان ولیم پورٹر فیلڈ نے پاکستان کیخلاف تاریخی ٹسٹ میچ کے بعد کہا کہ اگر پہلی اننگز میں ٹیم کا اسکور بہتر ہوتا تو یہ میچ زیادہ دلچسپ ہو سکتا تھا انہوں نے مزید کہا کہ پہلی اننگز میں ان کی بیٹنگ ناکام ہو گئی لیکن فالوآن کے بعد جس انداز سے بیٹنگ ہوئی اس میں چالیس سے پچاس رنز کا اضافہ میچ کو مزید دلچسپ بنا سکتا تھا۔یادر ہے کہ پاکستان کے خلاف تاریخی ٹسٹ میں پاکستانی ٹیم نے کامیابی کیلئے مطلوبہ نشانہ 160 کے حصول میں ابتدائی 3 وکٹیں صرف 14 رنز پر گنوادیں تھی اور کامیابی کیلئے اسے مزید 2 وکٹیں گنوانی پڑی جبکہ امام الحق اور بابر نے نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT