Monday , April 23 2018
Home / ہندوستان / ۔50 کروڑ روپئے سے لدی ویان نالے میں گرگئی

۔50 کروڑ روپئے سے لدی ویان نالے میں گرگئی

رائے پور ۔ /6 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں 50 کروڑ روپئے سے بھری کیش وین اور اس کی حفاظت پر مامور پولیس زبردست حادثے کا شکار ہوگئے ۔ کیش وین اور پولیس کار بے قابو ہوکر نالے میں جاگریں ۔ گاؤں والوں کو جب معلوم ہوا کہ نالے میں الٹنے والی گاڑی کرنسی نوٹوں سے بھری ہوئی ہے تو موقع پر بھیڑ جمع ہوگئی اور کیش وین میں بھری کرنسی پر ہلہ بول دیا ۔ حادثے میں زخمی سکیورٹی اہلکاروں اور بینک ملازمین کسی طرح سے نقدی لوٹنے سے بچانے میں کامیاب ہوئے ۔ یہ واقعہ رائے سے متصل بلودا بازار میں پیش آیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق کیش وین اور اس کی حفاظت کیلئے آگے چلنے والی سکیورٹی جوانوں تیز رفتاری کے باعث بٹکلی گاؤں کے قریب سامنے سے آنے والی کار سے ٹکر گئی اور ملکا نالے میں جاگری ۔ اس ویان میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ملازمین سوار تھے ۔ جبکہ اس کی حفاظت کیلئے آگے چلنے والی کار میں چھتیس گڑھ آرمڈ فورس کے تقریباً 6 سکیورٹی اہلکار سوار تھے ۔ واضح ہو کہ کیش ویان میں 32 پیٹیاں تھیں جس میں تقریباً 50 کروڑ روپئے تھے ۔ اس رقم کو چھتیس گڑھ کے مختلف بینکوں اور اے ٹی ایمس میں جمع کرنے کیلئے لے جایا جارہا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT