Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / ۔500 روپئے کی ناقص پرنٹنگ والی کرنسی

۔500 روپئے کی ناقص پرنٹنگ والی کرنسی

ممبئی ۔ 19۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کرنسی بحران کے سبب عوام پہلے ہی کافی پریشان ہیں اور ملک کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں ایک بنک کے اے ٹی ایم سے ناقص پرنٹنگ والے 500 روپئے کی نئی کرنسی سامنے آئی جس نے پریشان کن صورتحال پیدا کردی ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے 1000 اور 500 روپئے کی کرنسی کا چلن بند کرنے کے فیصلے کے بعد سے اب تک صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ لوگ مایوسی کا شکار ہیں اور کئی مقامات پر اموات بھی ہوئی ہیں ۔ ایسے میں ممبئی کے ایک ایچ ڈی ایف سی اے ٹی ایم سے500 روپئے کی نئی کرنسی انتہائی ناقص پرنٹنگ کی حامل آئی اور اس کی تصاویر سوشیل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی ۔ ٹوئیٹر پر مختلف تبصرے بھی کئیے گئے جس میں کہا گیا کہ کیا مودی حکومت اس انداز میں جعلی کرنسی کو ختم کرنا چاہتی ہے ؟ ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ کالا دھن واپس لانے کا کیا یہی منصوبہ ہے ؟ ان ناقص پرنٹنگ کی حامل نوٹوں کی تصاویر بھی سوشیل میڈیا پر گشت کررہی ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT